Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4437 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4437 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 64 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 21 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں 17 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 230 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا اور سندھ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج اب تک سندھ میں 92 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب میں 80کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں، آزاد کشمیر 5 کیسز ، بلوچستان ایک کیس جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آچکے ہیں۔