Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11940 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11940 تک جا پہنچی ہے۔

253 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 75 ، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

کُل ٹیسٹ: 138،147

صحتیاب مریض: 2755 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔