Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 227 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12227 تک جا پہنچی ہے۔

256 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 89 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 78 ، پنجاب میں 73، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

کُل ٹیسٹ: 138،147
صحتیاب مریض: 2755 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے اب تک کورونا وائرس کے مزید 491 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 287 کیسز اور 3 ہلاکتیں، پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔