Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 13328 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 98 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 83 اور سندھ میں 81 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 150,756
صحتیاب مریض: 3029 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد سے 10 کیسز جب کہ پنجاب اور بلوچستان سے 2،2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔