Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 43966 ہوگئ

لاہور(نمائندہ آفتاب)ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 939 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43966 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 334 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 280 اور پنجاب میں 273 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 38 ، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 400،292
صحتیاب مریض: 12،489 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 168 کیسز اور تین ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں بلوچستان سے128 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 37 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔