Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4971 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4971 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک ہونے والی 78 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور پنجاب میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج کورونا کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 179 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 9 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ ایک دن میں یہ ہلاکتوں کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے

آج اب تک سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 74 کیسز اور 3 ہلاکت جبکہ آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔