Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5478 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5478 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 95 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 246کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

آج اب تک پنجاب میں 192 کیسز اور 3 ہلاکتیں، سندھ 41 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک جب کہ اسلام آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔