Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5996 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5996 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز بدھ اب تک ملک میں کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے اسلام آباد میں 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔