Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 5716 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5716 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 96 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 35، سندھ 31 اور پنجاب میں 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج ملک میں اب تک کورونا کے مزید 173 کیسز سامنے آئے ہیں۔

آج اب تک پنجاب سے 170 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔