Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 7261 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7261 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 137 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 47 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز جمعہ ملک میں اب تک کورونا کے مزید 243 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہے۔

آج اب تک سندھ میں 209 کیسز اور 2 ہلاکتیں، پنجاب 25 کیسز ایک ہلاکت اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔