Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 7516 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7516 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 143 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 50 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 47 ، پنجاب 37 ، بلوچستان 5 ، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز ہفتہ ملک میں اب تک کورونا کے مزید 93کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

آج اب تک خیبرپختونخوا سے 84 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔