Buy website traffic cheap


پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 9749 ہوگئی

لاہور(نمائندہ آفتاب)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 209 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی ہے۔

209 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 80 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ میں 66، پنجاب میں 51، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

کُل ٹیسٹ: 118،20
صحتیاب مریض: 2156 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)
آج کے کیسز کی صورتحال
آج بروز بدھ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 83 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 73 کیسز اور دو ہلاکتیں، اسلام آباد 9 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہو اہے۔