Buy website traffic cheap

The pre-quarter final stage of the FIFA Women's World Cup will begin today

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

ویلنگٹن : فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا۔فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہیں۔میگا ایونٹ کے ناک آوٹ مرحلے کا ا?غاز ا?ج سے ہوگا اور پہلا میچ سوئٹزرلینڈ اور سپین جبکہ دوسرا میچ جاپان اور ناروے کے درمیان کھیلا جائے گا۔سوئٹزرلینڈ اور سپین کی ٹیمیں ایڈن پارک اوول میں جبکہ جاپان اور ناروے کی ٹیمیں ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔سوئٹزرلینڈ ٹیم گروپ اے میں 5 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ناروے کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی، اسی طرح گروپ سی میں جاپان کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی جبکہ سپین کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔