Buy website traffic cheap


وزیراعظم نے ملک میں مہنگائی کا نوٹس لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجو ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس کے ثمرات سے بھی آگاہی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم مہنگا ئی کنٹرول کرنے سے متعلق ہدایات دیں گے۔