Buy website traffic cheap


36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے 11 میجر جنرلز کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئر ارشد محمود، بریگیڈیئر محمد عاطف منشا، بریگیڈیئر افتخار حسن چوہدری شامل ہیں۔