Buy website traffic cheap


سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا تاہم نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لیے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اس بار عیدالفطر پر سٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔