Buy website traffic cheap


سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملزمان کی ضمانت سے روک دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا،عدالت نے کہاہے کہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت کے عبوری احکامات بھی جاری نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزموں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،اٹارنی جنرل نے کہاکہ غیر معمولی مقدمات ہیں ان میں ضمانتوں سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا، عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے سے روکتے ہوئے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات میں ضمانت کے عبوری احکامات بھی جاری نہ کرے۔

عدالت نے مزید کہاکہ پشاور ہائیکورٹ مقدمات کی میرٹ پر سماعت جاری رکھے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔