Buy website traffic cheap


جھاڑو لگانے والی ایم اے پاس خاتون سرکاری ملازم بن گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاڑی میں روزی کمانے کے لیے جھاڑو دینے والی ایم اے پاس خاتون مہوش کے بارے میں شائع ہونے والی خبرکا نوٹس لیا اور انہیں سرکاری ملازمت دینے کی ہدایت کی جس کے بعد ڈی پی ایس وہاڑی میں خاتون کو آفس جاب کے لیے تقررنامہ جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مہوش جیسی ہونہار بیٹیاں قوم کا روشن مستقبل ہیں، تعلیم یافتہ بیٹی کے ہاتھ میں جھاڑو دیکھ کر دل خون کے آنسو رویا۔

انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام میں قوم کی تعلیم یافتہ بیٹی روزی کے لیے سڑکوں پرآنے پر مجبور ہوئی، ماضی کے حکمرانوں نے بوسیدہ نظام دے کرقوم پر ظلم کیا ہے، ہم ایسا نظام وضع کررہے ہیں جہاں مہوش جیسی تعلیم یافتہ بیٹیاں عزت سے روزی کما سکیں۔