Buy website traffic cheap

woman bought a house

زندگی کا پہلا گھر خریدنے والی خاتون کو شدید دھچکا لگ گیا

  واشنگٹن :امریکی ریاست کولوراڈو میں اپنی زندگی کا پہلا گھر خریدنے والی خاتون کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اس کے خوابوں کے گھر سے سانپ برآمد ہوا۔ چینل ڈینور 7 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ امبر ہال نے بتایا کہ وہ نئے گھر میں سیٹل ہونے کی کوشش کر رہی تھی، اس دوران اس کا کتا نیچے جھکا اور پھر اس نے سونگھتے ہوئے ا?ہستہ ا?ہستہ چلنا شروع کردیا۔ خاتون کے مطابق جب اس نے دیکھا تو وہاں سوراخ تھے جن میں سانپوں نے بسیرا کیا ہوا تھا۔ امبر ہال کے مطابق نئے گھر میں منتقل ہونے کے 10 دن کے اندر یہاں سے 10 سانپ برا?مد ہوچکے ہیں۔خاتون کے مطابق یہ حیران کن حد تک بڑے سانپ ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گارٹر سانپ ہیں لیکن اس قسم کے اتنے بڑے سانپ انہوں نے ا?ج تک نہیں دیکھے۔ امبر کا کہنا ہے کہ اس نے اس خوف سے ابھی تک اپنا سامان نہیں کھولا کہ کہیں ان میں سانپ نہ گھسے ہوئے ہوں۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے ساری زندگی تھوڑی تھوڑی بچت کی اور پھر یہ گھر خریدا لیکن یہ ایک ایسا گھر ہے جس میں وہ سکون سے باتھ روم بھی استعمال نہیں کرسکتی، وہ اب تک سانپوں کو پکڑوانے کیلئے ایک ہزار ڈالر خرچ کرچکی ہے۔ ایک پیسٹ کنٹرول والے نے اسے بتایا ہے کہ اس گھر کے کسی خفیہ تہہ خانے میں سانپوں کا بسیرا ہے اور اگر ان کا سائز دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ یہ کم از کم دو سال سے یہاں رہ رہے ہیں۔