Buy website traffic cheap


باتوں سے خوشبو آئے

راشد لطیف
1۔پانی جیسے بنو،جو اپنا راستہ خود بناتا ہے ،پتھر کی مانند نہیں جو دوسروں کا راستہ بھی روک لیتا ہے
2۔توکل کرنا پرندوں سے سیکھو جب وہ شام کو واپس گھر آتے ہیں تو اُن کی چونچ میں ایک دانہ بھی نہیں ہوتا
3۔دُنیا میں سب سے زیادہ دولت مندوہ ہے جس کے والدین زندہ ہیں
4۔لوگوں کو اس طرح معاف کر دو جیسے تم یہ اُمید رکھتے ہوکہ اللہ تعالیٰ تمہیں معاف کر دے گا
آواز کی بجائے دلائل کو بلند کیجئے پھول بادلوں کے گرجنے سے نہیں برسنے سے اُگتے ہیں ۔
5۔دوسروں میں عیب تلاش کرنے والا اس مکھی کی طرح ہے جو سارا صاف جسم چھوڑ کر صرف زخم والے حصہ پر بیٹھتی ہے