Buy website traffic cheap


رمضان میں مہنگائی کی کوئی گنجائش نہیں:عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظر رکھی جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے سے متعلق گفتگو کی جب کہ آئندہ سال معیاری گندم کی پیداوار کے لیے بہتربیج کے استعمال سے متعلق تجاویزپربھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت خصوصاً گندم و دیگر اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی مؤثر روک تھام کے لیے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے تدارک کے لیے آرڈیننس متعارف کرایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آرڈیننس سے ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانون کا اطلاق یقینی بنایا جاسکے گا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر گہری نظررکھی جائے، ملک کے کسی حصے میں خوراک کی کمی درپیش نہ ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں زرعی شعبے کو نظر انداز کیا گیا، زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کے فروغ کے لیے چین کےتجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔