Buy website traffic cheap


ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں،شمالی کوریا کا دعویٰ

یانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کا اصرار ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ملک بھر میں کوئی ایک بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہنگامی اقدامات اور سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔شمالی کوریا کے محکمہ انسداد وبائی امراض کے ڈائریکٹر پاک میونگ سو نے میڈیا کو بتایا کہ سائنسی اصولوں پر ہنگامی اقدامات کیے، ملک میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سکریننگ کی اور انہیں قرنطینہ میں رکھا۔

ڈائریکٹر اینٹی ایپی ڈیمک نے مزید کہا کہ عالمی پروازوں کو بند کرنے کے علاوہ باہر سے آنے والی تمام اشیاؤں پر جراثیم کش سپرے بھی کیا اور تاحال سخت پابندیاں عائد ہیں جن کی بنا پر چین کا ہمسائیہ ملک ہونے کے باوجود شمالی کوریا محفوظ رہا۔

واضح رہے شمالی کوریا نے جنوری میں کورونا وائرس کی وبا پڑوسی ملک چین سے شروع ہونے کی خبروں کے بعد اپنی سرحدوں کو بند کردیا تھا اور پورا ملک عملاً دنیا بھر سے آئسولیٹ ہوگیا تھا۔