Buy website traffic cheap


سندھ میں آج سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے آج صوبے میں سخت لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ آج جمعتہ الوداع کو صوبے میں سخت لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور مساجد میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات ہوں گے۔

سندھ حکومت نے کہا ہےکہ شہری وفاقی حکومت کے ایس اوپیز کے تحت نماز کی ادائیگی کرسکتے ہیں جب کہ نماز کے مقامات پر نشانات اور انتظامات ہوں گے۔

سندھ حکومت نے دو روز قبل صوبے میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات اور عید کی نماز کی اجازت دی تھی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل سندھ میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی تھی اور دوپہر 12 سے ساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن کیا جاتا تھا۔