Buy website traffic cheap

Those holding a press conference will turn the next election into a selection: Sheikh Rasheed

پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے: شیخ رشید

لاہور: :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بازو مروڑ کر پریس کانفرنس کروانے والے آئندہ الیکشن کو سلیکشن میں بدل دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب کو پریس کانفرنس کرنے والوں کے لئے سب جیل قرار دے دیا جائے تاکہ صحافیوں کے لئے آسانی ہو، پاکستان میں آنے والے الیکشن کو دنیا میں کوئی تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی کوئی پاکستان کی مالیاتی مدد کرے گا۔ بازومروڑکرپریس کانفرنس کروانےوالےآنےوالےالیکشن کوسلیکشن میں بدل دیں گےپاکستان میں آنےوالےالیکشن کودنیامیں کوئی تسلیم اورکوئی مالیاتی مددنہیں کرےگابہترہےکہ آئین وقانون کواس وقت تک ڈی فریزرمیں لگادیں جب تک چورحکومت اپنےسارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اورمفروربھگوڑےمجرم مسلط نہیں ہوجاتے سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ بہتر ہے کہ آئین و قانون کو اس وقت تک ڈیپ فریزر میں لگا دیں جب تک چور حکومت اپنے سارے کیس ختم نہیں کروا لیتی اور مفرور بھگوڑے مجرم مسلط نہیں ہوجاتے، پی ڈی ایم کو رسوائی اور بدنامی کا اندازہ نہیں، نون لیگ اور پیپلزپارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گی اور پی پی پی اس سے فائدہ اٹھائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل جیسے دھوم دھام سے بنایا گیا تھا ویسے ہی جنازہ واپس اسمبلی بھجوایا گیا ہے، خوردنی اشیائ 50 فیصد مہنگی ہو چکیں حکومت نمائشی اور فرمائشی غیرملکی دورے پر ہے، مسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی بجٹ پیش کیا جائے گا، کفن دفن کو مفت قرار دیا جائے۔خوردنی ایشیا50فیصد مہنگی حکومت نمائشی اورفرمائشی غیرملکی دورےپرہےمسئلہ اقتصادی سے قومی سلامتی بن گیاہےدھوکہ دہی پے مبنی بجٹ پیش کیاجائےگاکفن دفن کومفت قراردیاجائے7کیسوں کی سماعت شروع ہوگئی ہےگرفتاری کی صورت میں ٹوئٹر نہیں چلاسکوں گااللہ اورعدلیہ ملک کو سیاسی جہنم سےنکال سکتی ہے