Buy website traffic cheap


ٹھگز آف ہندوستان نے سب فلموں کے ریکارڈکو توڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک )بالی وڈ کی سب سے کامیاب اور سب سے مہنگی فلم کا ہیرعامر خان جنہوں نے بالی وڈ میں فلم ‘گجنی’ سے سو کروڑ کلب، ‘تھری ایڈیٹس’ سے 200کروڑ کلب اور فلم ‘پی کے’ سے 300 کروڑ کلب کی بنیاد رکھی۔ عامر خان کی فلم ‘دنگل’ دنیا بھر میں 2 ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کرکے اب تک کی سب سے کامیاب بھارتی فلم ہے۔عامر خان بالی وڈ کی سب سے مہنگی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ کے بھی ہیرو ہیں جس کی لاگت 300 کروڑ کے قریب ہے۔ عامر کے مداحوں اور فلمسازوں کو امید تھی کہ اس فلم سے 400 کروڑ کا چھکا تو صرف بھارت میں ہی لگنا طے ہے، لیکن باکس آفس پر کب کیا ہو یہ تو عامر خان بھی نہیں جانتے۔ اسی لیے یہ فلم اب تک بھارتی سینما کی تاریخ کی ناکام ترین فلموں میں بلند ترین پوزیشن حاصل کرچکی ہے۔مگر عامر خان کی فلم نے وہ کام کردیا جو آج تککوئی فلم نہیں کر پائی اور تو اور یہ فلم کروڑوں کی دوڑ میں ‘باہو بلی ٹو’ سے بھی آگے نکل گئی۔ ‘ٹھگز آف ہندوستان’ بالی وڈ کی تاریخ کی پہلی فلم ہے جس کے ٹریلر نے یوٹیوب پر 10کروڑ ‘ویوز’ یا ‘ہٹس’ حاصل کرلیے ہیں۔’ٹھگز آف ہندوستان’ کا فلمی ٹریلر تقریباً تین مہینے پہلے ریلیز ہوا، جس کے بعد اب تک اسے 10 کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے، اس ٹریلر کو 14 لاکھ لوگوں نے پسند بھی کیا لیکن ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگوں نے ‘ٹھینگا’ دکھا کر ناپسند بھی کیا۔