Buy website traffic cheap

Drone

ایک اونس وزنی ڈرون امریکی فوج کیلئے افغانستان میں جاسوسی کرے گا

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)فغانستان کی تیز ترین نگرانی کے نظام کیلئے انتہائی چھوٹے اور ایک اونس وزن کے ڈرون امریکہ نے افغانستان میں موجوداپنی فوج میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔9000 سے زائد یہ ڈرون فلربلیک ہارنٹ تھری نامی دو کیمروں والے ان ڈرونز کی مدد سے میدان جنگ میں موجود فوجی اپنے اہداف پر کڑی نظر رکھ سکیں گے اور خود پر ہونے والے حملوں سے پیشگی محفوظ رہنے کی صلاحیت حاصل کر لیں گے۔یہ ڈرون 2 کلومیٹر دور تک خودکار پرواز کر سکتے ہیں اور دوران پرواز براہ راست ویڈیو اور تصاویر زمین پر بھجوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہر ڈرون چھوٹے غاروں اور گڑھوں کے اندر گھس کر بھی تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتا ہے۔گلوبل پوزیشننگ سسٹم کی خصوصیت کے حامل یہ ڈرونز طوفان‘ تیز ہوا اور رات کے اندھیرے میں بھی آپریشن سر انجام دے سکتے ہیں۔