Buy website traffic cheap


سمارٹ فون کی رفتار بڑھانے کا انتہائی آسان طریقہ منظرعام پر آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌اسمارٹ فون کے صارفین کو پرانے موبائل فون کے استعمال میں عموما ایک دشواری فون کی رفتار کا سست ہونا ہے۔ ماہرین اس حوالے سے بعض تجاویز پیش کرتے ہیں جن پرعمل درآمد کر کے صارفین اپنے موبائل فون کی رفتار پہلے سے بہتر یا کئی گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے موبائل کی سستی ختم ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌اگر آپ بھی اپنا پرانا اسمارٹ فون بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اس کی کارکردگی کو موثر بنانا چاہتے ہیں توکہ  ماہرین کے مشورے کے مطابق درج ذیل کام کریں۔ یہ درج ذیل تجاویز برطانوی اخبار’میرر’ میں شائع کی گئی ہیں۔ ان تجاویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اسمارٹ فون کی رفتار بہتر کرنے کے لیے درج ذیل مفید مشورے دیے ہیں۔

کرنے کے کام
سب سے پہلے اپنے موبائل میں عارضی طورپر جمع ہونے والا تمام ڈیٹا(مواد) ڈیلیٹ کردیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے موبائل کی اسپیس میں جگہ خالی ہوجائے گی اور موبائل کو چلاتے وقت وہ بوجھ محسوس نہیں کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوشش کریں کہ آپ کا موبائل خود کار طریقے سے فائلیں ڈائون لوڈ نہ کرے۔ اپنے موبائل فون میں صرف ضروری اپیس رکھیں اور انہیں مخصوص ترتیب کے ساتھ محفوظ کریں۔ فالتو تمام اپیس سسٹم سے ختم کردیں۔ اس سے بھی موبائل فون کی کار کردگی میں بہتری آئے گی۔

اپنے پرانے موبائل فون کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کرتے رہیں۔

موبائل کی کاکردگی بہتر بنانے کے لیے بعض ایپس اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ ایسی ایپس کو ڈائون لوڈ کرکے اپنے موبائل میں محفوظ کرلیں۔ ماہرین ایک دوسری تجویز بھی پیش کرتے ہیں کہ موبائل کی رفتار سست ہونے کی صورت میں آپ اس کی بیٹری تبدیل کردیں۔ نئی بیٹری ڈالنے سے بھی موبائل فون کی کار کردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔