Buy website traffic cheap


ٹام کروز نے فلم کے سیٹ پر پولیس بلالی

لندن :ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے سیٹ پر پولیس بلا لی ،تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور سٹار نام کروز نے اپنی نئی فلم مشن امپاسبل 7 کے سیٹ پر بنا اجازت لوگوں کے گھس آنے پر پولیس کو بلا لیا ۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں فلم کے سیٹ کا دروازہ توڑ کر متعدد لوگ اندر گھسے۔ یہ لوگ وہاں موجود سامان پر چڑھ کر سیٹ کی تصویریں لینا چاہ رہے تھے۔ جس کے بعد ٹام کروز کو سیکورٹی بلانا پڑی۔

ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بہت بڑا اور کھلا ہوا ہے جسے مکمل طور پر بند کرنا ممکن نہیں۔گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کے واقعے کے بعد پولیس کو بلایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعداب فلم کی ٹیم مزید حفاظتی اقدامات کرے گی تاکہ شوٹنگ میں مزید تاخیر نہ ہو۔کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تھی جس کے بعد اسکی نئی تاریخ 22مئی2022 سامنے آئی ہے۔