Buy website traffic cheap


جوبائیڈکا انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2ٹریلین ڈالر سے زائد کے منصوبے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 2ٹریلین ڈالر سے زائد کے منصوبے کا اعلان کر دیا، انہوں نے لاکھوں نوکریاں دینے کا بھی وعدہ کیا

ریاست پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 2ٹریلین ڈالر سے زائد کے پیکج میں مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے۔
امرےکی مےڈےا کے مطابق منصوبے کے تحت امریکہ بھر میں 20ہزار میل پر مشتمل ہائی وے، سڑکوں کو جدید بنایا جائے گا جس سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، منصوبے سے بوڑھے اور معذور افراد کی بھی مدد کی جائے گی

منصوبے میں امریکی معیشت کو چین سے بہتر بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں،ہاوس سپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا ملازمتیں پیدا کرنے کا پلان ملکی مستقبل کیلئے تابناک ثابت ہو گا، سابق صدر ٹرمپ نے حسب عادت منصوبے کی مخالفت کی۔