Buy website traffic cheap

Trump accused of sexually assaulting columnist

سابق صدر ٹرمپ کالم نگار پر جنسی حملہ کرنے کے مرتکب قرار

کراچی:امریکہ کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنہ 1990 کی دہائی میں نیویارک کے ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور میں ایک میگزین کی کالم نگار کو جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کا مرتکب قرار دیا ہے۔تاہم جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سٹور کے ڈریسنگ روم میں ای ڑاں کیرول کو ریپ کرنے کا ذمہ دار نہیں پایا ہے۔جیوری نے مسٹر ٹرمپ کو مصنفہ کے الزامات کو ’افواہ اور جھوٹ‘ قرار دینے پر ہتک عزت کے مقدمے کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب مسٹر ٹرمپ جنسی حملے کے باقاعدہ ذمہ دار قرار پائے گئے ہیں۔مین ہٹن کی جیوری نے سابق صدر ٹرمپ کو متاثرہ خاتون کو تقریباً 50 لاکھ امریکی ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔چھ مردوں اور تین خواتین پر مشتمل جیوری منگل کے روز تین گھنٹے سے بھی کم وقت تک غور و خوض کے بعد اپنے اس فیصلے پر پہنچی۔متاثرہ خاتون کیرول نے فیصلے کے بعد ایک تحریری بیان میں کہا کہ ’ا?ج، دنیا ا?خرکار حقیقت جان گئی ہے کہ سچ کیا ہے۔ یہ جیت صرف میری نہیں ہے بلکہ ہر اس عورت کی ہے جس نے اس لیے تکلیف اٹھائی ہے کہ اس پر یقین نہیں کیا گیا۔‘ٹرمپ کے وکیل نے کہا کہ سابق صدر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔چونکہ یہ مقدمہ فوجداری کے بجائے سول عدالت میں تھا اس لیے مسٹر ٹرمپ کو جنسی مجرم کے طور پر رجسٹر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔سابق صدر متاثرہ خاتون کیرول کے الزامات کی ماضی میں تردید کرتے رہے ہیں اور انھوں نے مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں دو ہفتے تک جاری رہنے والے دیوانی مقدمے میں شرکت نہیں کی تھی۔