Buy website traffic cheap


ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا حکم دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمگیر وبا کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہ کرنے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ کو روکنے کا حکم دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنی بنیادی ڈیوٹی کو دینے میں ناکام رہا۔انہوں نے اپنی انتظامیہ کو عالمی ادارہ صحت کی فنڈرنگ روکنے کا حکم دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈبلیو ایچ او نے معاملے کو ٹھیک انداز میں ہینڈل نہیں کیا اور جب وبا چین میں پھیلی تو اسے دنیا سے چھپایا۔

ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ابھی وقت نہیں ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ کم کی جائے یا روکی جائے۔

خیال رہے کہ امریکا عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ فنڈ دینے والا ملک ہے جس نے گزشتہ برس بھی ڈبلیو ایچ او کو 400 ملین ڈالر یعنی 40 کروڑ ڈالر امداد دی تھی جب کہ چین نے سال 19-2018 کے دوران عالمی ادارہ صحت کو 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر فنڈ فراہم کیا تھا۔