Buy website traffic cheap


ٹرمپ کی جارج واشنگٹن کی یادگار کی توڑپھوڑ کرنے والوں کو 10 سال قید کی دھمکی

واشنگٹن(مایٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکا میں متعدد مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچانے والی تخریب کاری کی کارروائیوں پر بار بار تنقید کی ہے۔

انہوں نے یادگاروں کی توڑپھوڑ کرنے والوں کو تخریب کار قرار دیا اور کہا کہ ایسے عناصر سے اپنی کارروائیوں کا حساب دینا ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم مین ہٹن میں واقع جارج واشنگٹن کے یادگاری مجسمے پر رنگ پھینکے اور اس کی توڑپھوڑ کرنے والوں کا تعاقب جاری ہے۔

ایسے تخریب کار عناصر کومعاف نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے پاس ان کی کارروائیوں کی پوری ریکارڈنگ موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوادرات اور مجسمے ایکٹ کی بنیاد پر ان پر مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اب اپنے آپ کو ہمارے حوالے کرو!”