Buy website traffic cheap

ترک پارلیمنٹ

ترک پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک): ترک پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کا نام خط میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں کہا گیا ہے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ خط میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی اور نے نہیں دیں۔ ترک ارکان پارلیمنٹ نے یہ بھی کہا پاکستان نے ہمیشہ ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ترک تنظیم فیٹو کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا پاکستان میں ترک سکول معارف فاونڈیشن کے حوالے کرنے پر شکر گزار ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کا قابل اعتماد شراکت دار ہے ، ارکان پارلیمنٹ نے مزید کہا ہے کہ فیٹو کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات کا ثبوت ہے۔