Buy website traffic cheap

طیب اردگان

ترک صدر طیب اردگان نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

لاہور(ویب ڈیسک): ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے،جنگ استقلال میں برصغیرکے مسلمانوں کی حمایت کبھی فراموش نہیں کر سکتے ،پاکستانی عوام اورحکومت ہرمشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی ہے،سیلاب ہویادہشتگردی کیخلاف جنگ،پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا۔ترک صدررجب طیب اردگان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر میری پاکستانی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے،پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے کیاکرداراداکرسکتے ہیں؟ترک صدرنے کہا کہ ترکی کی آزادی کیلئے علامہ اقبال کی شاعری ناقابل فراموش ہے۔رجب طیب اردگان کا کہناتھا کہ ترک عوام کے دلوں میں پاکستان کی خاص حیثیت ہے،پاکستانی عوام اورحکومت ہرمشکل میں ترکی کیساتھ کھڑی ہوئی ہے،سیلاب ہویادہشتگردی کیخلاف جنگ،پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا۔