Buy website traffic cheap

طیب اردگان

ترک صدرطیب اردگان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی میں پاکستان کے انتہائی قریبی دوست ملک ترکی کے قونصل جنرل ’ تولاگا اوک ‘ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان مارچ میں کا دورہ کریں گے اور سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے ۔ رجب طیب اردگان ’ یوم پاکستان ‘ کے موقع پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جو کہ پاکستان کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری کیونکہ یوم پاکستان پر ملائیشیاءکے وزیراعظم بھی پاکستان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔پاکستان اور ترکی کے درمیان انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے ۔ترک حکام پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کیلئے روابط میں ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملائیشیاءکا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان میں بطور مہمان خصوصی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کیا تھا ۔