Buy website traffic cheap

پلوامہ

پلوامہ حملہ: دنیا کے انتہائی اہم ملک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کردی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور اہم کامیابی مل گئی، ترکی نے پلوامہ حملے پر پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب میولوت چاؤش اولو سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ترکی کی جانب سے کثیر الجہتی امور میں معاونت پرشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات ایک نئی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔ دونوں برادر ممالک کے مابین شاندار دو طرفہ تعلقات ہیں جو وزیر اعظم عمران خان کے جنوری میں ہونے والے دورہ ءترکی کے بعد مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے ترکی کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت نے بلا ثبوت وشواہد اس واقعے پر پاکستان کو جوابی کارروائی کی دھمکیاں دیناشروع کردیں۔ پاکستان نے بھارت سے ٹھوس شواہد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور اسے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بے بنیاد الزامات کاتمام تر انحصارمشکوک موادکی حامل سوشل میڈیاکی ایک ویڈیوہے، بھارت اپنی آپریشنل اور پالیسی کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش میں ہے اور اپنی قیاس آرائیوں کو حقائق کا نام دینے کی کوشش کررہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ میولوت چاﺅش اولو نے کہا کہ ترکی پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے، مسئلہ کشمیر سمیت تنازعات کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میولوت چاﺅش اولو نے کہا کہ وہ ترکی میں انتخابات کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔