Buy website traffic cheap


ٹوئنکل کھنہ کی اپنی ٹوٹی چپل اور چشمہ جوڑ نے کی کوشش

بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنّہ نے قرنطینہ میں اپنی مصروفیت سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے چپل اور چشمہ جورٹے وقت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ روز بالی ووڈ کی معروف پروڈیوسر اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹوئنکل کھنّہ قرنطینہ میں خود کو مصروف رکھنے کے لیے اپنی ٹوٹی ہوئی چپل اور ٹوٹے ہوئے چشمے کی مرمت کر رہی ہیں۔

ٹوئنکل کھنّہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ’لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سب بند ہے لیکن میں پھر بھی اپنی اِن ٹوٹی ہوئی چیزوں کی مرمت کرنے کا انتظام کر رہی ہوں۔‘

بالی ووڈ پروڈیوسر نے کہا کہ ’سب سے پہلے اِس چشمے پر ٹیپ لگاﺅں گی لیکن میری چپل بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔‘

انہوں نے اس خاص چپل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ا±ن کی ایک مخصوص چپل ہے جو وہ دونوں پاﺅں کو بیلنس رکھنے کے لیے پہنتی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے تئیں گلو لگانے اور اس چپل کو جوڑنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں۔
انہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ اِس د±نیا میں اِس سے بھی بڑی بڑی پریشانیاں ہیں لیکن یقین کریں میرے لئے اس وقت یہی سب سے بڑا غم ہے۔‘