Buy website traffic cheap


اداکارہ سے زیادہ لکھاری اچھی ہوں‘ ٹوئنکل کھنہ

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ وہ خود کو اداکارہ سے زیادہ ایک اچھا لکھاری سمجھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات اداکاری سے کی تھی تاہم اب وہ اپنی بہترین کتابوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری پر بہت زیادہ تعریفیں نہیں مل سکیں تاہم میں سمجھتی ہوں کہ میں لکھنے میں بہتر ہوں اس لیے میں نے خود کو یہ سمجھایا کہ میرے پاس ایک ایسا کیریئر ہے جو زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آج میں جہاں ہوں اسے دیکھتے ہوئے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں بےحد مطمئن ہوں۔