
ٹوئٹر کی پرائیوسی پالیسی مزید سخت ؛ صارفین کیلئے نیا فلٹر متعارف کروادیا
لاہور(ویب ڈیسک) معروف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ناپسندیدہ پیغامات کے لیے اپنی پرائیوسی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے صارفین کے لیے نیا فلٹر متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق : اگست میں ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسج فیچر کی پرائیوسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے فلٹر کی آزمائش شروع کی تھی اور واضح کیا تھا کہ موصول ہونے والے ناپسندیدہ پیغامات مذاق نہیں ہیں۔ ٹوئٹر کے مطابق انہوں نے “filter unwanted direct message” یعنی ناپسندیدہ پیغامات کے لیے فلٹر کی آزمائش مکمل کرلی ہے جو آئی او ایس، اینڈرائڈ اور ویب تینوں ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔
Unwanted messages aren’t fun. So we’re testing a filter in your DM requests to keep those out of sight, out of mind. pic.twitter.com/Sg5idjdeVv
— Twitter Support (@TwitterSupport) August 15, 2019
خبررساں ادارے اےا یف پی کے مطابق اب صارفین کسی بھی ناپسندیدہ پیغام کو نظر انداز کر سکیں گے اور اس فلٹر کی مدد سے صارف کو معلوم ہوجائے گا کہ انہیں ڈائریکٹ میسج میں نازیبا، نفرت انگیز یا ایسا پیغام موصول تو نہیں ہوا جو ان کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نفرت انگیز اور نازیبا تبصروں پر بھی پرائیوسی آپشن فراہم کر چکا ہے۔