Buy website traffic cheap


کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے دو سیکٹرز سیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق دونوں سیکٹرز میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔