Buy website traffic cheap


افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے میں2فوجی شہید

راولپنڈی: افغانستان سے دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم کے علاقے میں افغان دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باڑ عبور کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی۔

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کرم کے رہائشی 24سالہ لانس نائیک اسد اور لکی مروت کے رہائشی 21سالہ سپاہی آصف شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہ دے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خطرے سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے اور اپنے بہادر جوانوں کی شہادت اس کے عزم کو مزید پختہ کرے گی۔