Buy website traffic cheap

متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے زبردست پیکج کا اعلان کرکے وزیراعظم عمران خان کو خوش کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالررکھوانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے پاکستان میں زرِمبادلہ کے متعلق مسائل میں کچھ کمی آئیگی. وزیراعطم عمران خان اقتدارسنبھالنے کے بعد دودفعہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرچکے ہیں. سعودی عرب کے بعد یواے ای نے زبردست پیکج کا اعلان کرکے پاکستان کی معاشی مشکلات کو کافی حدتک کم کردیا ہے. تین ارب رکھوانے کیساتھ ساتھ تیل کی درآمد کی مد میں یواے ای حکومت پاکستان کو ریلیف فراہم کریگی. متحدہ عرب امارات کے اس اقدام پر وزیراعظم عمران خان نے ان کا شکریہ اداکیا ہے اوراپنے ٹویٹراکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ہم یواے ای حکام کا شکریہ اداکرتے ہیں. ان کامزیدکہنا تھا کہ مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی جانب پاکستان کی مدد ہماری طویل عرصہ سے قائم دوستی اوربھائی چارے کی عمدہ مثال ہے.

معروف عالمِ دین وزیراعظم عمران خان کے اخلاص سے متاثرہوگئے، اہم ترین ویڈیو پیغام جاری کردیا
لاہور(ویب ڈیسک): معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اوران کے مدینہ کی ریاست کے تصوراوراخلاص سے کافی متاثرہوئے اوراب ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں لوگوں کو ان کی مددکرنے کی اپیل کی ہے. مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سو فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ عمران خان سے بھرپور تعاون کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کئے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، قوم فیصلہ کرلے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنا لیں۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں۔