Buy website traffic cheap

اوبر

اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): انٹر نیشنل آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری۔اوبر نے اپنے پلاٹینم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے سروس کے آغاز میں تعارفی کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے۔ایئرپورٹ تک رائیڈ صرف 8 منٹ کی ہوگی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے نجات مل جائے گی۔