Buy website traffic cheap


برطانیہ نے ملک ریاض کے بیٹے کی ویزا بحالی کی اپیل مسترد کر دی

لندن: برطانوی امیگریشن عدالت نے پاکستان کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی ملٹی پل ویزا بحالی کی اپیل مسترد کر دی

کرپشن اور کمرشل بے ضابطگی کے الزامات پر رائل کورٹ آف لندن کی جج نے پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے بیٹے کی اپیل مسترد کی، عدالت نے برطانوی ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار ایشیا کا پراپرٹی ٹائیکون ہے

درخواست گزار اور ان کا بیٹا بحریہ ٹاون نامی کمپنی چلا رہے ہیں،ان کی کمپنی پر کرپشن اور کمرشل بے ضابطگیوں میں ملوث رہی ہے،برطانوی عدالت نے ویزہ منسوخی کو کرپشن کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے

واضح رہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کا 10سال کا ملٹی پل ویزہ برطانوی ھوم آفس نے منسوخ کر رکھا ہے

ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی پہلی اپیل17نومبر 2020کو خارج ہوئی تھی جبکہ عدالت نے 10 سال کا ملٹی پل برطانوی ویزا بحال کرنے کی دوسری اپیل بھی خارج کرتے ہوئے ھوم آفس کا فیصلہ برقرار رکھا ۔