Buy website traffic cheap

یوکرائن, ولادمیر زیلینسکی

” طیارہ گرانے میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کی جائے “

لاہور(ویب ڈیسک): یوکرائن کے صدر ولادمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ایران میں گرنے والے یوکرائنی طیارے میں ملوث ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائنی صدر کا کہنا تھا کہ ایران حادثے کے ذمہ داروں کو سزا دے، معاوضہ ادا کرے اور معافی مانگے۔ توقع کرتے ہیں کہ ایران مجرموں کو عدالت میں پیش کرے گا، متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا اور طیارے کی باقیات واپس کر دی جائیں گی۔ یوکرائن کے صدر کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ واقع کی انکوائری بغیر کسی ارادی تاخیر کے کی جائے گی۔ اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے ایران سے معافی کا بھی مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ یوکرین کے 45 ماہرین کو حادثے کی انکوائری میں مکمل طور پر رسائی دی جائے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ذمہ داران کے احتساب اور متاثرین کے لواحقین اور عزیزوں کے لیے شفاف انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور اس پر کینیڈا کے شہری ایک ساتھ سوگ منا رہے ہیں۔