Buy website traffic cheap

بھارتی فوج

مقبوضہ کشمیر کی حالت پر اظہار تشوےش، اقوام متحدہ

نیویارک :اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ماہرین یو این ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عوام سے زمین اور روزگار میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر کالعدم قرار دیا ہے۔عالمی انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق بھارت نے کشمیر میں مئی 2020میں نام نہاد ڈومیسائل قوانین پاس کیے، بھارت کی نام نہاد قانون سازی سے کشمیری عوام اپنا تحفظ یقینی بنانے سے محروم ہوئے

یو این ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈومیسائل قانون لسانی، مذہبی اور نسلی بنیادوں پر آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ بڑھا رہا ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حقوق کا تحفظ کرے۔