Buy website traffic cheap


متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا دی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے 12 مئی سے پاکستان سمیت بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا کے سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے 12 مئی سے پاکستان، بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا سے ا?نے والے مسافروں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ان ممالک کو متحدہ عرب امارات سے جانے والی پروازوں پر نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ بھارت پر بھی سفری پابندی کا اعلان کیا تھا۔

پابندی کے شکار ممالک کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مابین منظور شدہ سفارتی مشن، سرکاری وفود، کاروبار طیارے اور سنہری ریزیڈینسی ہولڈرز کو سخت ایس او پیز کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی جس میں 48 گھنٹے قبل تسلیم شدہ لیبارٹریز سے کرایا گیا کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا بھی شامل ہے۔

پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے اس فیصلے سے پاکستان سمیت متعلقہ ممالک کو آگاہ کر دیا ہے