Buy website traffic cheap

univers

زکام کی پہلی ویکسین کی انسانی آزمائش کامیاب

نیو یارک: سائنسدانوں نے موسمی زکام سے بچانے کےلیے ”یونیورسل فلو ویکسین“ کی پہلے مرحلے کی طبّی آزمائشوں (فیز ون کلینیکل ٹرائلز) میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد وہ اسے دوسرے مرحلے کی طبّی آزمائشیں شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زکام کے وائرس یعنی ”فلو وائرس“ کی سطح پر ایک خاص قسم کا پروٹین ”ہیماگلوٹٹینن“ (ایچ اے) پایا جاتا ہے۔ کوئی بھی فلو ویکسین ہمارے قدرتی دفاعی نظام کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اسی پروٹین کی بنیاد پر فلو وائرس کو شناخت کرتا ہے اور اس کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

البتہ ”ایچ اے“ پروٹین کا بالائی حصہ، جسے موجودہ ویکسینز ”شناختی مقام“ کے طور پر استعمال کرتی ہیں، بہت جلدی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال موسمی زکام کا پھیلاو¿ روکنے کےلیے نئی ویکسین تیار کرنا پڑتی ہے کیونکہ پچھلے سال والی ویکسین ناکارہ ہوچکی ہوتی ہے۔

کچھ سال پہلے ماہرین نے دریافت کیا تھا کہ اسی ”ایچ اے“ پروٹین کا ایک اور حصہ ”ایچ اے اسٹیک“ (HA Stack) ایسا بھی ہے جو تقریباً تمام اقسام کے فلو وائرسوں میں ایک جیسا ہوتا ہے، جو بہت کم تبدیل ہوتا ہے اور جسے فلو وائرس کی کوئی بھی قسم (strain) شناخت کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سائنسدان چاہتے ہیں کہ زکام کی ایسی ویکسین تیار کرلی جائے جو نہ صرف زکام کی بیشتر اقسام سے تحفظ فراہم کرے بلکہ برسوں تک مفید و کارآمد بھی رہے۔ اگرچہ اب تک ایسی کوئی ویکسین تیار نہیں ہوسکی لیکن ماہرین نے اپنی اس امید کو ”یونیورسل فلو ویکسین“ (زکام کی ہر فن مولا ویکسین) کا نام دے رکھا ہے۔

اگرچہ اس وقت کئی یونیورسل فلو ویکسینز اپنی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں جبکہ ان میں سے بھی کم از کم تین ویکسینز فیز ون کلینیکل ٹرائل جیسے اہم مرحلے پر پہنچ چکی ہیں۔ تاہم مذکورہ ویکسین، جسے ماو¿نٹ سینائی ہاسپٹل کی سربراہی میں مختلف امریکی تحقیقی اداروں نے تعاون و اشتراک سے تیار کیا ہے، اس مرحلے پر کامیاب ہونے والی سب سے پہلی یونیورسل فلو ویکسین ہے۔اس ویکسین کے فیز ون کلینیکل ٹرائلز میں 66 رضاکار شریک کیے گئے جنہیں 5 گروپوں میں تقسیم کرکے اس ویکسین کی اثر پذیری اور کارکردگی جانچی گئی۔