Buy website traffic cheap


امریکا کا نیوزی لینڈ کی انتہا پسندی کیخلاف مہم میں شمولیت کا اعلان

وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا آن لائن پر تشدد انتہا پسندی ختم کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی زیرِ قیادت عالمی مہم میں شامل ہو گا۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق امریکا دہشت گردی، پر تشدد انتہا پسندی پر مشتمل آن لائن مواد کے خاتمے کے لیے کرائسٹ چرچ کال ٹو ایکشن میں شامل ہو گا۔

وائٹ ہاﺅس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا 14 مئی کو آن لائن پر تشدد انتہا پسندی ختم کرنے سے متعلق ورچوئل سمٹ میں بھی شرکت کرے گا۔واضح رہے کہ عالمی مہم وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ اور فرانسیسی صدر نے 2019ءمیں کرائسٹ چرچ مسجد کے سانحے کے بعد شروع کی تھی۔

حملہ آور نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی تھی، واقعے میں متعدد نمازی شہید و زخمی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 2 سال قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔