Buy website traffic cheap


امریکی صدر کا پاکستانی درخواست پر وینٹی لیٹرز بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا۔

بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کی خرابی سے متعلق خبر غلط تھی۔